اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے صدر کی دعوت پر آج سے تاشقند کا 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ سمیت حکومتی وزراء اور کاروباری افراد پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم ازبکستان کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر مبنی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ باہمی دلچسپی علاقائی امور اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت ہو گی۔