اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پی کے کے ضلع کْرم میں پاک فوج کے کیپٹن اور ایک جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو دہشتگردوں سے لڑ کر اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔شہداء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے۔ ملک کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔ ملک کو دہشتگردوں اور انتہاپسندی سے پاک کرنے پر عوام کی دو رائے نہیں۔