اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ نیت کو دیکھتا ہے کہ عمران خان کی نیت صاف ہے۔ عمران خان جتنی محنت کرتے کسی کو نہیں دیکھا، اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے۔ نادرا اور ترکش حکومت کے ساتھ مل کر ویریفکیشن مکمل کرلی ہے۔ ملک آج اس دلدل میں اس لئے پھنسا کیونکہ چوروں، لٹیروں نے اس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ بدھ کو اسلام آباد ایونیو اور آئی جے پی پرنسپل روڈ کے ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے کافی وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا۔ عمران خان جتنی محنت کرتے ہیں کسی کو اتنی محنت کرتے نہیں دیکھا۔ آپ کو ماں کی دعا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 200 پارکس کو بالکل ٹھیک کر دیا ہے۔4تاریخی پارکس بھی بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خواتین کا بازار بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ عمران خان کی نیت صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔ پاکستان میں اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔ یہی میری دعا ہے، عمران خان ہی اس ملک کو آگے لے کر جائے گا۔
عمران خان کی نیت صاف‘ اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے: شیخ رشید
Jul 15, 2021