بڑا آدمی بننے کیلئے جہد مسلسل اور سچائی ودیانت جیسی صفات کو اپنائیں:مجیب الرحمن شامی 

Jul 15, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)بڑا آدمی بننے کیلئے جہد مسلسل کو اپنا شعار اور سچائی ودیانت جیسی صفات کو اپنائیں۔ اپنے علم و عمل سے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ آج ہم جو کچھ ہیں پاکستان کی بدولت ہیں۔ قائداعظمؒ کے فرمان ’’ ایمان ، اتحاد اور تنظیم‘‘ پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز صحافی‘ دانشور اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 21ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے نویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید اور ہمدرد پاکستان کے ڈائریکٹر علی بخاری بھی موجود تھے۔ نظریاتی سمر سکول کا انعقاد نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جس کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ ہے۔ پروگرام کے آغاز پر نظریاتی سمر سکول کے طلبا و طالبات نے تلاوت کلام پاک‘ نعت رسول مقبولؐ‘ قومی ترانہ اور کلام اقبالؒ پیش کیا۔مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ میں یہاں موجود بچوں کے اعتماد کو دیکھ کر بڑا متاثرہوا ہوں۔آپ خاص ملک میں رہنے والے خاص بچے ہیں اور آپ نے خاص کردار ادا کرنا ہے۔اساتذہ کرام اور والدین بچوں کو اسلامی اقدار اور آداب سے روشناس کرائیں۔ 

مزیدخبریں