راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لیاقت باغ میں ایک شخص نے ہوٹل کے شیشے توڑ ڈالے اور ہوٹل کی چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی آواز پر پولیس پہنچ گئی اور ملزم کو تحویل میں لے لیا جس کی شناخت محمد شہزاد کے نام سے کرلی گئی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم نشے کی حالت میں تھا جس نے اپنے ہی ہوٹل کے شیشے بھی توڑ ڈالے اور چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ کی ۔ لڑائی جھگڑوں میں تین افراد زخمی ہو گئے تھانہ آبپارہ کو جی سکس ون تھری کے محمد ابراہیم نے بتایا کہ عمیر گجر نے اہل خانہ کو یر غمال بنایا ہوا تھا ان کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو اس نے خنجر مار کر زخمی کر دیا تھانہ بہارہ کہو کو سہیل عباسی نے بتایا کہ ارسلان وغیرہ نے دفتر میں داخل ہو کر جان سے مارنے کی خاطر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھانہ کورال کو بشارت نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے والد اور بھائی پر فائرنگ کی تھانہ کھنہ کو محمد اسماعیل نے بتایا کہ اقبال وغیرہ نے شادی کے تنازعہ پر چھری اور ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا ۔