چکوال(نامہ نگار)موٹر وے پرقصبہ کھارا کے قریب کائونٹر ٹیرارز ڈیپارٹمنٹ کی بلٹ پروف گاڑی بارش میں پھسلن کی وجہ سے بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ستار خان اور ڈرائیور شکیل اور گن مین راشد جو اس گاڑی میں سوار تھے اور اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تینوں سرکاری اہلکاروں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیاگیا جبکہ گاڑی کو ایف ڈبلیو او کیپ بلکسر منتقل کردیاگیا۔