نسوئی گیس کی کی قلت اور مہنگی ایل پی جی 

مکرمی! نواب پورہ محمد علی روڈ، اچھرہ پر ایک مہینے سے گیس کے بہت مسائل درپیش آ رہے ہیں۔ سردیوں تو سردیوں اب گرمیوں میں گیس نہیں آتی۔ علاقہ مکینوں کے لیے گیس پریشانی کا باعث بن چکی ہے۔ ایل پی جی کے سلنڈر الگ بھروانے پڑتے ہیں اور گیس کے بل الگ آتے ہیں۔ دن بہ دن ایل پی جی کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ غریب کے لیے گزارہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ حکمران خدارا ان مسائل پر توجہ دیں اور ان کو حل کریں۔ (اقراء وحید لاہور کالج فار ومین یونیورسٹی) 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...