شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی تیاریا ں مکمل

Jul 15, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر)شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی تیاریا ں مکمل کر لی گئیں۔  ہر کیمپ پر کرونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے ہسپتال کے عملے اور رضاکاروں کی بڑی تعداد اس مہم میں حصہ لے گی۔ہسپتال کی جانب سے لاہور ، کراچی،  پشاور ، اسلام آباد، راوالپنڈی ، ملتان ،فیصل آباد ، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان شہروں میں مختلف مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں رضا کار اور ہسپتال کا عملہ اپنے فرائض سرانجام دے گا۔کرونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر ہسپتال کی جانب سے تمام رضاکاروں کو کرونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیرپر عمل پیرا ہونے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں ایسے افراد جو کھالیں ہسپتال کو دینا چاہتے ہوں وہ 0800-11555 پر کال کر کے بھی اپنے قریبی کیمپ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں