قوم ملکی سلامتی کیلئے عمران خان‘ پاک فوج کیساتھ ہے : ڈاکٹر اسلم 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ قوم ملک کی سلامتی کے لیے وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطے میں تجارت ممکن نہیں، چین ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات ہورہی ہے، یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک افغانستان میں امن نہ ہو، خطے کی سیاست بدلنے جارہی ہے پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اورپاک فوج ہی قومی سوچ کی حامل محب وطن قوتیں ہیں جو ملکی دفا ع کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے اپنا انتھک کردار کررہی ہیں دونوں کا مرکز ومحور پاکستان اور عوام ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں، حما دسعید خان ترین، فیصل جمیل خان، احسان مرزا، ملک محمدآصف ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن