سربراہ خوشحالی بنک کی وفد کے ہمراہ صدر گوجرانوالہ چیمبر سے ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزمائیکروفنانس خوشحالی بنک  کے سربراہ عدنان ستارنے وفد کے ہمراہ قائمقام صدر  چیمبرمحمد اجمل اعوان سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ آج چیمبر اراکین سے ملاقات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم چھوٹے کاروباری افراد کو آسان قرضے فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبارکو مزید وسعت سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم 05 سے 30لاکھ تک کا قرضہ آسان ماہانہ اور سہ ماہی اقساط مہیا کر سکتے ہیں۔نیز ہمارا ادارہ کرنٹ ڈپازٹ آکاؤنٹ روزمرہ بینکاری کے ساتھ،کاروباری منافی اکاؤنٹ کاروباری افراد کے لئے بچت کاؤنٹ بہترین منافع کے ساتھ،بہترین بچت اکاؤنٹ زبردست منافع کے ساتھ لائف/معذوری انشورنس کے ساتھ سرمایہ کاری اور پرکشش منافع حاصل کریں۔قائمقام صدر محمد اجمل اعوان نے کہا کہ خوشحالی بینک کی آسان قرضہ سکیم چھوٹے کاروباری افراد کیلئے بہت عمدہ موقع ہے اس سے زیاد ہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہیئے ۔اس موقع پر نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے،اراکین مجلس عاملہ سابق صدر اخلاق احمد بٹ کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن