گوجرانوالہ چیمبر کی سفارش پر  گاڑیاں سستی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے:خواجہ محسن تنویر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)خواجہ محسن تنویر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے آٹوموبائل نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کی سفارش پر حکومت نے وفاقی بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں جو کمی کا فیصلہ کیا ہے انتہائی خوش آئند ہے۔جس کیلئے عمر اشرف صدر گوجرانوالہ چیمبر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ہماری تجویز پر حکومتی سطح پر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے بجٹ سے قبل چیمبر کے پلیٹ فارم سے نہ صرف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تجویزبھجوائی بلکہ اس پر عملدرآمد کرواکر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کروانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں گوجرانوالہ چیمبر کی سفارش پر گاڑیوں کی قیمتوں او رٹیکسز میں کمی سے عام لوگوں کیلئے گاڑی خریدنا آسان ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن