سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان ریلوے شعبہ سول انجینئرنگ ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے سیکڑوں ملازمین نے محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کے ڈی ایس اور دیگر افسران کی جانب سے ملازمین بلخصوص انجینئرنگ برانچ کے ملازمین کیساتھ کی جانی والی زیادتیوں ، ناانصافیوں کیخلاف کام چھوڑ احتجاج کیا اور سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا مظاہرے کی قیادت سول انجینئرنگ ایسوسی ایشن پاکستان ریلوئے سکھر ڈویژن کے رہنما تنویر احمد ، آفتاب ملاح ، شاہد ، سید عارف شاہ و دیگر کرر ہے تھے ، ملازمین نے اپنے حقوق کیلئے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریلوئے سکھر انتظامیہ کی ملازمین کیساتھ زیادتی حد سے بڑھ گئی ہیں ، ڈی ایس ریلوئے سکھر نے محکمہ کو تھانہ بنا رکھا ہے ، ڈی ایس ریلوئے سکھر میاں طارق لطیف نے ریلوئے کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ، ملازمین کے جائز حقوق مانگنے پر انہیں گرفتار کرانے کی دھمکیاں دی جا تی ہے ، چھوٹے ملازمین کو جبری تبادلے کر رہے ہیں ، کم تنخواہ سے ملازمین اپنی رہائش اختیار کریں یا گھر کا خرچہ چلائیں ، ہمارے ملازمین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کرایا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے رہنمائوں نے اعلان کیا کے اگر فی الفور ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو دمادم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری ڈی ایس ریلوئے و دیگر افسران پر عائد ہوگی ۔
انتقامی کارروائیوں کے خلاف ریلوے ملازمین کی ہڑتال
Jul 15, 2021