نوجوان کا اغوائ،ڈانسرمہک ملک اورساتھیوں نے ضمانت کرالی

Jul 15, 2021

وہاڑی( کرائم رپورٹر)  نواحی گاوں 204 ای بی کی رہائشی شریفاں بی بی نے معزز عدالت میں درخواست گزاری کہ اس کے 22 سالہ بیٹے فیصل عباس کو مشہور ڈانسر مہک ملک نے نے ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کر لیا ہے جبکہ بازیابی کے لیے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے جس پر معزز عدالت نے مہک ملک سمیت 4 افراد کو نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کی تعمیل کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے شریفاں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان نے اگلے ہی روز ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔ شریفاں بی بی کا کہنا ہے کہ محمد ریاض نامی نامزد ملزم اس کے بیٹے کو کئی ماہ قبل مہک ملک کے پاس نوکری کے لیے لے کر گیا تھا جس کا ثبوت مہک ملک کے متعدد ڈانس شو میں پیسے اٹھاتے ہوئے فیصل عباس کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں