وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔دوسری جانب سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا جس کے بعد پابندیاں اور بندشیں بھی دوبارہ لگادی گئیں، صوبے میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا بند، پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، سنیما ہالز بھی کھلنے سے پہلے ہی بند کردیئے گئے۔mk/ah
Rapid build up starting to take place in covid patients hospital inflow, as well as patients in critical care. This indian variant has caused devastation in countries in the region. Please follow sop's and get vaccinated as soon as possible. Do not risk your own & others lives.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 15, 2021