داسو واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ خیز مواد کے آثار کی تصدیق ہو گئی. چوہدری فواد حسین

Jul 15, 2021 | 16:40

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے  ٹویٹ کے زریعے آگاہی دی ہے کہ  داسو واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ خیز مواد کے آثار کی تصدیق ہو گئی ہے، دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ، چین سے قریبی رابطے میں ہیں ۔ چوہدری فواد حسین نے مزید کہا ہے کہ  وزیراعظم ہونے والی تمام پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت چینی سفارت خانہ سے قریبی رابطے میں ہے۔ ہم مل کر دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں