سوئٹزرلینڈ میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواﺅں نے تباہی مچاد دی۔ سوئس ذرائع ابلاغ کے مطابق زیورخ میں طوفانی بارشورں کے باعث شاہراہیں بند ہوگئیں، ٹریفک کی روانی متاثر اور ٹرینوں کا شیڈول کئی گھنٹوں تک معطل رہا۔ موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواﺅں سے درخت اکھڑ گئے ، بجلی کے کھمبے گر گئے اور بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ درجنوں گاڑیاںسیلابی ریلوں میں بہہ گئیں، گلیوں میں سیلابی پانی بھر گیا اور متعدد مکانات گرگئے ۔ مقامی انتظامیہ نے صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں طوفانی بارشوں، تیز ہواﺅں سے تباہی ، شاہراہیں بند ، بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوگیا
Jul 15, 2021 | 16:51