برازیل کے صدر جئیر بولسونارو کو ناساز طبیعت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،وہ انٹیسٹائینل آبسٹریکشن میں مبتلا ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 66 سالہ صدر جئیر بولسونارو3جولائی کو ڈینٹل ایمپلانٹ کے بعد سے مستقل ہچکی کی شکایت کر رہے تھے جس پر انہیں پہلے دارالحکومت برازیلیا کے ایک فوجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن بعد ازاں انہیں ساﺅ پاﺅلو کے نجی ہسپتال ویلا نووا سٹار میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ایوان صدر نے اپنے بیان میں بتایا کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
برازیل کے صدر جئیر بولسونارو ناساز طبیعت کے باعث ہسپتال منتقل
Jul 15, 2021 | 17:24