وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی،جس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے اورانسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلیٰ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اورویکسینیشن کے بارے میں بھی بریف کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں .
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات،کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے کئے اقدامات پر تبادلہ خیال
Jul 15, 2021 | 19:32