گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں انڈونیشین سفیر آدم ملاورمان توگیو کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران دوطر فہ تعلقات اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق جبکہ گور نر پنجاب اور انڈونیشین سفیر نے امن کیلئے مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین کا حل لازمی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس لاہور میں پاکستان میں انڈونیشین سفیر آدم ملاورمان توگیو نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات،خطے کی صورتحال،مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈو یشیا کے مابین گہرے مذہبی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں جو ہرگزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے اور پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سر مایہ کاروں کو مکمل سیکورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ گورنرنے کہا کہ پنجاب حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے سپیشل اکنامک زونز بنا رہی ہے جہاں ون ونڈ آپر یشن کے ذریعے سر مایہ کاروں کو تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ترین ملک ہے۔ انڈونیشین سفیر ر آدم ملاورمان توگیو نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انڈونیشین سر مایہ کار پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیاں قابل تحسین ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور آئند بھی مسئلہ کشمیرسمیت ہرایشوز پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہوں گے .
پنجاب حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے سپیشل اکنامک زونز بنا رہی ہے : گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
Jul 15, 2021 | 20:04