تاشقند : پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں. وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران کہا ہم ریاست مدینہ کی طرز پر لوگوں کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں. ازبک صدر کا کہنا تھا پاکستان جنوبی ایشیاء کا اہم ملک ہے، سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا اہم ترین دورہ ازبکستان، ازبک صدر سے وزیراعظم عمران خان کی اہم ترین ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجروں اور سیاحوں کیلئے ویزوں کو آسان بنایا جائے گا، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ عسکری تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون کے سمجھوتے پر بھی دستخط ہوئے۔ عمران خان تاشقند پہنچے تو ازبک وزیراعظم نے استقبال کیا۔ وزیراعظم کی ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے علاقائی ہم آہنگی سے متعلق کانفرنس میں بھی شرکت کی، عمران خان نے تاشقند میں انڈی پینڈینس اینڈ ہیومن ازم کی یادگار پر پر پھول رکھے۔