اسلام آباد(محمدرضوان ملک/ نیوزرپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے توہین رسالت ۖ کے قانون میں مزید ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی، یہ بل مولانا عبدالاکبر چترالی نے متعارف کرایا تھا۔ اس ترمیم کے مطابق اب صحابہ کرام اور اہل بیت کی توہین کرنے والا بھی سزا کا مستحق ہوگا۔ مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ جس طرح توہین رسالت ۖ کا قانون 295C کے بننے سے توہین رسالتۖ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس کریمنل لا ترمیمی بل 2020 سیکشن298 کی منظوری سے صحابہ کرام اور اہل بیت کی توہین کے واقعات میں بھی کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رسول ۖ کے بعد صحابہ سے دین سیکھا ہے اور وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں۔