لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے سکیورٹی انتظامات بارے اہم اجلاس الحمرا ہال میں منعقد ہوا۔انہوںنے مزید کہا کہ لاہور پولیس سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسل بھی کریگی۔ الیکشن کیلئے لاجسٹک، ٹرانسپورٹیشن،بلڈنگ انفراسٹرکچر اور نفری کے کھانے پینے سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر چار صوبائی حلقوں میں 189پولنگ بلڈنگز میں 466 پولنگ سٹیشنز اور 1470 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہونگی۔پولنگ سٹیشنز آنے والے ہر شخص کو مکمل تلاشی اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔میڈیا سمیت کسی بھی شخص کو موبائل فون پولنگ سٹیشنز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔صرف الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کارڈ کا حامل میڈیا ہی اندر جا سکے گا۔الیکشن امیدوار اور اتھارٹی لیٹر رکھنے والے پولنگ ایجنٹ کو ہی اندر جانے کی اجازت ہو گی۔ لاہور پولیس ہفتہ کے دن سے باقاعدہ طور پر الیکشن سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کر دیگی۔تعینات افسران اور اہلکار پولنگ میٹریل پولنگ سٹیشنز پہنچانے سے ووٹوں کی گنتی اور پولنگ میٹریل واپس ریٹرننگ آفسز پہنچانے تک ڈیوٹی کریں گے۔الیکشن رزلٹ آنے پر کسی کو بھی ہوائی فائرنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔
4 صوبائی حلقوں میں 466 پولنگ سٹیشن‘ 1470 پولنگ بوتھ قائم
Jul 15, 2022