لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سیشن کورٹ بخشی خانہ میں دو بھائیوں کے قتل کیس میں 26 جولائی کو دیگر گواہان کو طلب کر لیا،پراسیکوشن کے دو گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی، ملزم عبدالکفیل کو عدالت میں پیش کیا گیا،استغاثہ میں شامل ملزمان عارف، رضوان‘ آصف اور عظیم پر بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے،پولیس نے مرکزی ملزم عبد الکفیل کو چالان میںگنہگار قرار دیا ہوا ہے،پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ واقعہ کے روز ملزم سیشن عدالت بخشی خانہ میں دونوں مقتولین کیساتھ بند تھا، ملزم سے موقع پر ہی پستول برآمد کیا گیا تھا،جن چار ملزمان کے ایما پر قتل کی واردات ہوئی وہ بھی اب استغاثہ میں نامزد ہیں۔
سیشن کورٹ بخشی خانہ میں دو بھائیوں کاقتل کیس‘مزیدگواہ طلب
Jul 15, 2022