وفاقی اردو یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپس اور جعلی ڈگریوں کے اجراء کا کیس ‘گواہان طلب

Jul 15, 2022


 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپس اور جعلی ڈگریوں کے اجراء کے کیس میں 5 ستمبر کو گواہان کو طلب کرلیا،سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال اور سید نعیم سمیت دیگر ملزمان پر  وفاقی اردو یونیورسٹی میں غیر قانونی کیمپس چلانے اور جعلی ڈگریوں کے اجراء کا الزام ہے، نیب پراسیکیوٹر فیصل شہزاد گوندل نے ایک گواہ پیش کیا،ملزمان کے وکیل نے گواہ سے بیان پر جرح مکمل کی،ریفرنس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں