لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ استعمار کو کسی قسم کے انسانی حقوق ، بین الاقوامی حقوق یا قوموں کے ورثے اور کلچر سے کوئی سروکار نہیں، یہ جہاں جاتے ہیں تباہی ہی تباہی پھیلاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں امریکی صدر کے دورئہ مشرق وسطیٰ خصوصاً دورئہ اسرائیل پر اپنے رد عمل میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ نے کہاکہ آج بھی قبلہ اول اسرائیلی ناجائز قبضے اور مظالم کی دہائی دے رہاہے،آج بھی فلسطینی بوڑھے، جوان، خواتین اور بچے ان مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سب سے بھیانک تصویر بنے ہوئے ہیں۔