ناجائز حکمرانوں کے فسطائی ہتھکنڈے ناکام ہونگے: یاسمین راشد 

Jul 15, 2022


لاہور( نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی سنٹر ل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ناجائز حکمرانوں کے فسطائی ہتھکنڈے ناکام ہونگے،  ناجائز حکمران انتقامی سیاست سے بازآ جائیں،جھوٹے مقدمات قائم کرنے سے پارٹی قیادت اور کارکنان ڈرنے والے نہیں۔انہوںنے اس امر کا اظہار پارٹی دفتر جیل روڈ میں احمد اویس ایڈووکیٹ اور رانا محمد مدثر عمر ایڈووکیٹ سے ملاقات میں کیا ہے ۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے ناجائز حکمرانوں کو عبرتناک شکست دیگی ۔اس موقع پر طارق  حمید اور چوہدری کامران عباس بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں