لاہور( خصوصی نامہ نگار)حضرت عثمان غنی ؓ کایوم شہادت 18جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ یوم شہادت کے موقع پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں جلسے،سیمیناراوردیگر تقریبات منعقد کریں گی۔ جس میں مقررین سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل ومناقب،سیرت وکردار اورفتوحات و کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ آج خطیب حضرات بھی جمعہ کے اجتماعات میں سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل ومناقب اورسیرت وکردار بیان کریں گے۔