ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز ہمارا اثاثہ، عید پر خوب کام کیا: خواجہ حسان 

لاہور(خبرنگار) مشیر برائے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں ہم انکی محنت اور شب و روز کی کاوش کو سراہتے ہیں عید کے چاروں دن صفائی آپریشن پر محنت اور لگن سے کام کرنے پر تمام عملے کیلئیاضافی تنخواہ بطوربونس دینے کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اپنی لا ہور کی عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی ٹیم ورک اور بھر پور محنت کی وجہ سے نمبر ون قرار پائی مستقبل میں بھی ادارہ ہمیشہ بہترین کارکردگی کیلئے کوشاں رہیگا تاکہ لاہور کے شہریوں کو صفائی سہولیات سے مستفید کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن