اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل پولیس نے مختلف علاقوں سے 13ملزمان کو گرفتار کرکے خنجر، 10عددپستول معہ ایمونیشن اور چار بوتل شراب بر آمد کرلئے تھانہ کورال نے ملزمان عدنان خان،ملک احمد،ماصل خان،مسعود، عزت خان اور احسن علی سے چار عدد30 بور پستول معہ ایمونیشن اور خنجر ،تھانہ تر نول نے ملزمان تنویر،نور رحمان اور نعمت اللہ سے تین عدد30 بور پستول ،تھانہ کراچی کمپنی اور کوہسار پولیس نے ملزمان فیصل اعظم اور محمد حیات سے چار شراب کی بوتلیں اور 30 بور پستول، تھانہ شمس کالونی اور سبزی منڈی نے ملزمان محمد سمیع الحق اور عدنان سنی سے دو30 بور پستول بر آمد کرلئے۔