عید الاضحی پر ریسکیو اٹک نے 216 افراد کو ریسکیو کیا، علی حسین 

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے عید الاضحی کے موقع پر ریسکیو اٹک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ ریسکیو 1122 اٹک نے عیدالاضحی کے ایام میں 216 افراد کو ریسکیو کیا، عید کے 3 دنوں میں 2031 کالز موصول ہوئیں جن میں 243 ایمر جنسی کی کالز تھیںان میں 26 روڈ حادثات، 168 میڈیکل ایمرجینسیز، 3 آگ لگنے کے واقعات اور 41 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے مون سون کی بارشوں کی وجہ سے مرزا اور جتیال میں سیلابی ریلے میں پھنسے 18 افراد کو ریسکیو کیا ضلع بھر سے 34 مریضوں کو راولپنڈی کی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ای پیپر دی نیشن