ڈینگی کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،مرضیہ سیلم 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر مرضیہ سیلم نے کہاکہ ڈینگی کے حوالے سے رواں ماہ بہت اہم ہے ڈینگی کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ ڈینگی کی افزائش نسل کو بڑھنے سے روکا جا سکے،افسران فیلڈ وزٹ کرکے ڈینگی سرویلنس کے معیار کو بہتر بنائیں غیر معیاری اور کام کے دوران ستی دیکھانے والوں کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے،کمرشل ایریاز سے لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ گھروں میں لاروا ملنے کی صورت میں نوٹس دئیے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر لبنیٰ، ٹیچنگ ہاسپٹلرز کے ایم ایس صاحبان، ڈائریکٹر کالجز، محکمہ لائیو سٹاک، لیبر، انوائرمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے حوالے سے ڈیش بورڈ پر موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن