سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث زچہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔ جس پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا، محلہ کرامت آباد کے رہائشی محمد شہباز کی بیوی 24سالہ سونیا بی بی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہونا تھی، اسے حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹروں کی عدم توجہ کے باعث خاتون کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ حالت تشویشناک ہونے پر انتظامیہ کو ہوش آیا اور اسے ایمرجنسی وارڑ میں شفٹ کر دیا گیا مگر ڈلیوری سے پہلے ہی ماں اور بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس پر خاتون کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کے رویہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ سونیا بی بی گزشتہ 2 روز سے چیک اپ کیلئے آرہی تھی۔
زچہ بچہ جاں بحق
سانگلہ ہل میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق
Jul 15, 2022