حیدر آباد میں پشتونوں کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے ، آفتاب شیرپا ئو

Jul 15, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپا ئو نے کہا ہے حیدر آباد میں پشتونوں کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے ، آفتاب شیرپائو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پختونوں کو خاص طور پر نشانہ بنانا لسانی فسادات کو ہوا دینے کے مترادف ہے ، ہم پختون باشندوں کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ حیدر آباد واقعہ سے پوری پختون قوم میں غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ، حکومت کو فی الفور اپنی توجہ اس جانب مبذول کرنی ہو گی تا کہ لسانیت کو تقویت نا ملے۔
آفتاب شیرپا ئو

مزیدخبریں