ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس کلیکشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے،بلال اعظم

Jul 15, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار) ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے ٹیکس کلیکشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے،سال 2021-22 میں 19 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی گئی، ایکسائز کے ٹیکسز کی مد میں 13 ارب روپے جمع کیے گئے۔

، ایف بی آر کے ٹیکس کی مد میں ائکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 6 ارب روپے جمع کیے۔اپنے ویڈیو بیان میں ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال ٹوٹل ٹیکس کلیکشن 11 ارب 32 کروڑ روپے تھی، گذشتہ پانچ سالوں میں ٹیکس کلیکشن 6 ارب روپے سے بڑھ کر 19 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، گذشتہ سال کی نسبت اس سال 72 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا،ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ چیف کمشنر عامر علی احمد کی پالیسیوں اور ڈی سی عرفان میمن کی سرپرستی کے سبب ممکن ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ٹیکس کلیکشن میں تین سو گنا اضافہ ہوا۔
بلال اعظم

مزیدخبریں