شاہ محمودکے بیٹے کی 10 ووٹوں پر موٹرسائیکل کی پیشکش، الیکشن کمشن کا انکوائری کا حکم

Jul 15, 2022

ملتان(این این آئی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے  زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر  ریاض نے معاملیکی انکوائری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے انکوائری آفیسرز کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمشن انکوائری

مزیدخبریں