سندھ میں بلدیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ 

Jul 15, 2022

خیرپور(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے۔وہ خیرپور میں نو منتخب کونسلروں اور دیگر علاقوں سے آئے معزین سے خطاب کرتے ھوئے کہی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی خواہش ہے کہ لوگوں کو ایسا بلدیاتی نظام دیا جائے جس سے لوگوں کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ خیرپور میں پہلے اسپیل کی برسات کے بعد ڈہٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر سے کہا ہے کہ نشیں علاقوں کا خاص خیال رکھا جائے نالوں اور سیوریج کا نظام اور مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ برسات سے لوگوں کومزید مشکلات پیدا نہ ھوں انھوں نے تجاویزات کے خاتمہ کی بھی ضرورت ھے تجاویزات سے شہر کی رونق بھی ختم ہوتی جارہی ہے منتخب نمائندہ بھی تجاویزات کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں