عوام 17 جولائی کو پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرادینگے: رفاقت علی 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا سے ملانے کی سازش رچی جسے محب وطن سیاسی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں ناکام بنایا اور عمران خان کو ایوان اقتدار سے نکال کر گھر کی راہ دکھائی اگر پی ٹی آ ئی اور عمران خان نے اداروں سے متعلق اپنے رویے کو تبدیل نہ کیا تو قانون اپنا راستہ خودبنائے گا توشہ خانہ سمیت دیگر کرپشن کیسز عمران خان کی گرفتاری کے منتظر ہیں جن کی بے لاگ تحقیقات جلد شروع ہو ں گی تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور میں عوام کو دی جانیوالی تکالیف کی بناء پر عوام 17 جولائی کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواران کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے اور شیخوپورہ کے ووٹرز ووٹ کی طاقت سے میاں خالد محمود کو کامیاب کرواکر نواز شریف کے بیانیہ کی مکمل تائید کریںگے ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ رام گڑھا میں ملک زاہد شفیق کے ہمراہ منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن