ن لیگ نے ہمیشہ ملکی سلامتی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد کی : سجاد حسین 

Jul 15, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنماو پی پی 141 کے امیدوار سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہاکہ 2018 کے عام انتخابات میں نواز لیگ کا مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر مسلط ہونے والوں کو جمہوری جدوجہد کے تحت نواز لیگ نے قوم کو چھٹکارا دلایا،قومی خوداری و خود مختاری کا تحفظ کرنا نواز لیگ کی قیادت باخوبی جانتی ہے اسی عوام دوست قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی و عوامی خوشحالی کی مثالی جدوجہد کی ہے شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں میاںنواز شریف اور میاںشہباز شریف کا بیانہ جیتے گا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا ویژن اورمشن ملکی خودمختاری ،عوامی ترقی ،خوشحالی اور گراس روٹ لیول تک عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے انہوںنے کہاکہ 17 جولائی کا دن میاںخالد محمود کی کامیابی اور مسلم لیگی ورکرکی محنت ،لگن اور جدوجہد کے رنگ لانے کا دن ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

مزیدخبریں