شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2022 پہلے مرحلے کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہیں ، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنا تعلیمی نظام ڈیجیٹلائزڈ کردیا ہے یونیورسٹی اب دو مراحل میں اپنے داخلے پیش کرتی ہے پہلے مرحلے میں میٹرک اور ایف اے سمیت فیس ٹو فیس ایم فل، پی ایچ ڈی اور بی ایس پروگرامز شامل ہوتے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ ڈگری بی اے‘ بی ایس‘ بی ایڈ اور دوسرے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز شامل ہوتے ہیں ان امور کا اظہار نسرین اختر مرزا ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخوپورہ کیمپس نے سینئر ٹیوٹرز سے ملاقات میں کیا۔