آرٹیکل 6 کے مقدمات شروع ہوئے تو گردنیں زیادہ، رسے کم پڑ جائیں گے: فواد


لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  آرٹیکل چھ کے تحت مقدمات درج ہونا شروع ہوئے تو یہاں گردنیں زیادہ  اور رسے کم پڑ جائیں گے۔ مقتدر حلقوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انقلاب ووٹ کے ذریعہ آئے یا سری لنکا والی صورتحال ہو۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ کوئی شاندار نہیں رہی، ہمیں الیکشن کی طرف جانا ہے کیونکہ قومی اسمبلی اس وقت مقبوضہ اسمبلی ہے اسکو آزاد کروانا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلوں پر تنقید ہمارا حق ہے، مریم نواز سزا یافتہ خاتون اور وہ ضمانت پر ہے وہ کس حیثیت میں جلسوں میں اعلان کرتی ہیں، بلاول پاکستان کے سب سے ناکام وزیر خارجہ ثابت ہوئے ہیں، بد قسمتی سے یہ لوگ پاکستان پر مسلط ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...