منتخب نمائندوں کو ملنے والا ووٹ عوام کی امانت ہے‘مولانا محمد غیاث

Jul 15, 2022


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ناظم مالیات وامیدوار یوسی 1 سہراب گوٹھ ٹاون حضرت مولانا محمد غیاث نے بارش کے دوران سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی کو اپنی مدد آپ کے تحت صاف کروایا اور علاقہ مکینوں کی شکایتوں کو بھی سنا۔اس موقع پر مولانا محمد غیاث نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کا پہلا علاقہ سہراب گوٹھ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔یہاں پانی بجلی،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور سیوریج کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے۔ بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے مسائل بد سے بدتر ہوگئے ہیں.جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لئے کام کئے ہیں انشااللہ 24 جولائی 2022 کو عوام کتاب کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر جے یو آئی کے امیدواروں کو کامیاب کروائے گی۔انشااللہ جے یو آئی امیدوار کامیاب ہوکر عملی طور عوام کی خدمت کریں گے۔اقتدار بھی عوام کی طرف سے ووٹ کی صورت دی گئی ایک امانت ہے جس میں خیانت کا بھی ہمیں جواب دینا پڑے گا۔اب دعوے وعدے نہیں ہوں گے صرف عملی کام ہوگا اور سہراب گوٹھ کو ماڈل ٹاون بنایا جائے گا اور یہاں کی عوام کو ہر بنیادی سہولیات میسر کی جائیں گی۔اب وقت آگیا ہے کہ جو عوام کی خدمت کرے گا وہ ہی اقتدار میں آئے گا۔

مزیدخبریں