رابطہ کمیٹی کے اراکین کی برنس روڈ  ٹاؤن کے کارکن شیخ محمد عمیر کے  والد کے انتقال پر تعزیت


کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے برنس روڈ ٹاؤن یوسی27کے کارکن شیخ محمد عمیر کے والد محمد عالم شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شیخ محمد عمیر سمیت مرحوم کے تمام سوگوران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہg تعالء سے دعا کی مرحوم۔کی۔مغفرت فرما؟ اور ان کو جنت الفردوس میں اعلء مقام عطا کرے اور تمام سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرما?، آمین۔ دریں اثناء شیخ محمد عمیر کے والد کی نمازہ جنازہ اور تدفین۔میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد شریف،سی او سی کے اراکین، ٹاؤن و یوسی کے زمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔

ای پیپر دی نیشن