کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الا سلامیہ گلشن اقبال کراچی مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے پرنٹ میڈیا اور ٹی وی چینل کے نمائندوں کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ آج ۱۳ ذوالحجہ ۱۴۴۳ھ کو جامعہ ستاریہ الا سلامیہ اور مرکزی دارالامارت برنس روڈ میں اور کراچی کے دیگر مقامات پر25سے زائد اونٹ نحر کیئے گئے انہوں نے کہا ہمارے اسلاف اور ہم سنت ابراہیمی ؑ پر1887ء سے عمل کر رہے ہیں۔ مولانا سلفی نے کہا کہ جماعت کے نائب امیر مولانا حافظ محمد سلفی ، مولانا حافظ صہیب شاہد دہلوی، الشیخ حافظ اویس مدنی، حافظ فیصل حسان سلفی، الشیخ محمد عاصم دہلوی اور جماعت کے نوجوانوں نے محمد عربی ﷺ سنت ابراہیمی اور امامان دین کے قول و عمل پر عمل کرتے ہوئے قائد اہل سنت و الجماعت کے سرخیل بلند پایہ عالم دین شاہ عبدالقادر جیلانی کے عمل کو آج زندہ جاوید بنا دیا ہے تاکہ انکی تضنیف غنیہ الطابین کی پرکشش تحریر کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں جماعت کے جوشیلے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جنہوں نے رات دن ایک کر کے جماعت کے لئے کام کیا اور اونٹ نحر کیئے ان میں مفتی عبدالغفار سامی، اُسامہ نثار، فیصل فائز، علی عاصم، عمیر سعود ، ہانی فیصل کے علاوہ حافظ اویس مدنی الشیخ مسعود شاہد دہلوی، حافظ فوزان شاہد و دیگر شامل ہیں۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے جماعت کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد حقانی کو بتایا کہ جامعہ ستاریہ اور محمدی مسجد برنس روڈ پر سہ پہر 3بجے تا رات8بجے تک اُونٹ کا گوشت تقسیم کرنے کا عمل جاری رہا اور کراچی بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں خواتین و حضرات نے گوشت با آسانی حاصل کیا۔
جماعت غرباء اہلحدیث کے تحت شہر میں 25 اونٹ نحر کئے گئے
Jul 15, 2022