عوام کی خدمت فرض سمجھتا ہوں ، لیز و پانی لوگوں کا حق ‘محب اللہ خان 

Jul 15, 2022

کراچی (نیو زرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و اُمید وار برائے چیئرمین UC-5 محمدی کالونی مچھر کالونی ماڑی پور ٹائون ضلع کیماڑی محب اللہ خان نے کوہاٹی محلہ میں بلدیاتی الیکشن کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت پسند عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ہمارا قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسکا عملی اور حقیقی مثال ہیں۔ کئی عوامی خدمت کے علاوہ خدمت کی ایک مثال کراچی گرین لائن بس سروس ہے اس سے اہل کراچی کو بہترین سفری سہولت اور آرام دہ سفر حاصل ہوا ۔ ان شاء اللہ شہباز شریف کی محنت اورجذبہ خدمت سے ملک ایک مرتبہ پھر جلد معاشی طور پر بہتر حالت میں آجائے گا ۔ بلدیاتی الیکشن بھی ملک کے عوام کی خدمت کا ایک بہترین ذریعہ ہے ہمارا یہ وعدہ ہے کہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے ہم اس بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے آپ کے تمام مسائل پانی وصفائی و سڑکو اور گلیوں کی مرمت سیوریج لائن کی درستگی اور دیگر مسائل حل کرینگے اور علاقے کی لیز اور پانی ہر صورت میں حاصل کرینگے۔ وائس چیئرمین کے اُمیدوار مفتی مولانا عامر خلاصی نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو ہم پر اعتماد ہے اور یہ اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہم کو کامیاب کرائیں گے ۔ اس موقع پر اُمیدوار برائے کونسلر وارڈ 1 سے متین شاہ، وارڈ 2 سے شیرین زادہ، وارڈ 3مولانا کوثر اور وارڈ4 سے زاہد الحق بھی موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں