فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد اورڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین نے مختلف ٹائر شاپس،کباڑخانوں اور نرسریز کا دورہ کرکے ڈینگی کے انسداد کیلئے کئے جانیوالے اقدامات چیک کئے۔انہوں نے ڈینگی لاروا کو باریک بینی سے دیکھا اور اپنی نگرانی میں لاروا کا صفایاکرایا۔انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور انسدادی اقدامات کو چوکس رکھیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔