فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈی جی پی ایچ اے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن اینڈ مارکیٹنگ غلام کبریا کی زیرنگرانی تمام غیر قانونی ایڈورٹائزنگ بینرز اتار دیئے گئے ہیں۔پی ایچ اے کی ٹیمیں رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔غیر قانونی بینرز کو بھی ہٹا دیا گیا اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کے ادارے کے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام افسران بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہیں اور صورت حال کی مانیٹرنگ کریں اور پارکس میں شہریوں کو سہولیات دیں اور عوامی سہولت کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے لائیں۔
فیصل آباد، غیر قانونی اشتہاری بینرز اتار دیئے گئے
Jul 15, 2022