اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے دنیا کو پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لیے پانچ شعبوں میں کام کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں پائیدار ترقی کو درپیش پیچیدہ چیلنجز کا حجم، وسعت اور پیمانہ کی مثال نہیں ملتی اور یہ چیلنجز بے لگام ہیں۔ماحولیاتی تبدیلیوں اورعلاقائی تنازعات میں شدت سے لے کر بڑھتی ہوئی عدم مساوات اورغذائی عدم تحفظ کے جن چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان سے 2030 کے ایجنڈے کے اہداف اور مقاصد پٹری سے اترنے کا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے زیراہتمام پائیدار ترقی سے متعلق اعلی سطحی سیاسی فورم کے وزارتی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے پانچ اہم سفارشات پیش کرتے ہوئیکہا کہ سب سے پہلے، ہمیں وہاں تک پہنچنے کے لیے اقدام کرنا ہوگا۔ ہمیں جدت، ٹیکنالوجی اور طرز عمل میں تبدیلی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اس کے ساتھ نوجوانوں کو پائیدار تبدیلی کے ایک محرک کے طور پر بااختیار بنانا ہوگا۔
اقوام متحدہ