اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے کزن طارق کنڈی انکی اہلیہ اور نواسی کے حادثاتی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کے ان لمحات میں پوری پارٹی کندی خاندان کے غم میں برابر شریک ہے نیر بخاری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کے کزن اہلیہ نواسی کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔
اظہار افسوس
نیئر بخاری کا فیصل کریم کنڈی کے کزن طارق کنڈی انکی اہلیہ اور نواسی کے حادثاتی اموات پراظہار افسوس
Jul 15, 2022