احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)ضلع جھنگ کے حلقہ پی پی125میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا۔مریم نواز اور عمران خان کے اس حلقہ میں انتخابی جلسوں نے سیاسی موسم گرم کردیا ۔حلقہ پی پی125میں کیے گئے عوامی سروے کے مطابق زیادہ تر لوگ پاکستان تحریک انصاف کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے ۔اسی طرح مہنگائی کا گراف بلند کرنے پر عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی نالاں نظر آتے ہیں۔ ن لیگ کے امیدوارنواب فیصل حیات جبوآنہ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ میاں محمد اعظم چیلہ اس وقت پی ٹی آئی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ دونوں امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔