ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی 217 مخدوم زین قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب نے پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا تھا اب بھی ضمنی الیکشن میں عوام بھرپور طریقے سے ساتھ دیں گے قوم کبھی لوٹوں کا ساتھ نہیں دے گی کیونکہ عمران خان کا نظریہ اور فلسفہ گھر گھر پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ میں صرف صوبائی حلقہ کا الیکشن نہیں لڑرہا بلکہ عمران خان کے فلسفے کے فروغ کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں کیونکہ ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت کے ذریعے منتخب حکومت کو گرایا گیا یہ حکومت ضمیر خرید کر کے ہٹائی گئی 25 لوٹوں نے سیاست کو خراب کیا ہے ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھی ہمارا مقابلہ سید یوسف رضا گیلانی حمزہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم سے ہے لیکن 17 جولائی کو عوام کی پرچی ملک کے آئندہ مستقبل کا فیصلہ کرے گی اور لوٹوں کو شکست دے گی۔